سوال (3152)

کسٹم کی چیزوں کی خریداری کا حکم بیان فرمائیں۔

جواب

باہر ممالک کی چیزیں کسٹم سے کلیئر ہوکے آتی ہیں، پھر تو ٹھیک ہے، پھر اشیاء بھی جائز ہونی چاہییں، فی نفسہ وہ حلال ہونی چاہییں، طریقہ کار بھی قانونا اور شرعاً جائز ہونا چاہیے، پھر تو خرید و فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ نان کسٹم چیزیں آ رہی ہیں جو کہ غیر طریقے طور پہ آتی ہیں، ان کو رواج نہیں دینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ