سوال (1910)

کتب پر حاشیہ ، تعلیق اور شرح میں کیا فرق ہے ؟

جواب

شرح میں متن کے اکثر مقامات کی وضاحت ہوتی ہے ، حاشیہ میں ان ہی مقامات کو زیر غور لایاجاتا ہے ، جہاں حواشی کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے، ہر لفظ یا مقام کی وضاحت نہیں کی جاتی ہے، حواشی اگر کم ہوں تو اسے تعلیق سے بھی تعبیر کرتے ہیں اور کبھی حواشی کو بھی تعلیقات کہہ دیتے ہیں۔
شرح اور تعلیق کا خاص فرق یہ ہے کہ شرح میں متن کی کسی سطر کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاتا مکمل متن کی تصریح و توضیح کی جاتی ہے اور تعلیقات میں یہ ضروری نہیں ہے، تعلیقات نگار متن کے جس جزو کی چاہتا ہے تعلیقات کے ذریعے وضاحت کرتا ہے اس پر یہ پابندی نہیں کہ شرح کی طرح تمام متن کی وضاحت کرے۔ تعلیقات نگار متن کے جس قدر حصہ پر چاہتا ہے تعلیقات لکھتا ہے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ