سوال (4323)

اگر کتا انسان کے جسم کے ساتھ یا کپڑے کے ساتھ لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ کیا کتے کی جلد پاک ہے یا ناپاک ہے؟

جواب

کتا اگر انسان سے ٹکرا جائے تو کراہیت محسوس ہوتی ہے، عموما یہ بات سننے میں آتی ہے کہ کتا نجس ہے، لہذا آپ کے کپڑے ناپاک ہوگئے، لیکن دلالت، فقہ اور درایت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو کتے کی نجاست معنوی ہے، اگر جسم سے ٹکرا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے، اہل علم نے سوکھے اور گیلے کتے میں فرق کیا ہے، اور بعض نے فرق نہیں کیا، باقی ہماری تحقیق میں کتا گیلا ہو یا سوکھا ہو کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ کتے کی نجاست معنوی ہے، باقی اگر لعاب لگ جاتا ہے تو وہ ناپاک ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ