سوال 6659
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ شیخ صاحب کتا گھر میں چادر وغیرہ لے لے تو ایسی چادر نجس ہوجائے گی، یعنی نماز وغیرہ اس پر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، ہمارے علم کے مطابق اس چادر کو سات مرتبہ دھویا جائے گا، اس چادر کو سات مرتبہ دھویا جائے گا اور ایک مرتبہ صابن سے دھو لیا جائے، اس کا لعاب نجس ہوتا ہے، منہ سے پکڑے گا تو لعاب لگے گا۔
البتہ اتنا حصہ دھویا جائے جتنا کہ متاثر ہوا ہے۔ پوری چادر دھونے کی حاجت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




