سوال (5560)
گلی میں کثیر تعداد میں کتوں کا راج ہے، بچوں کا بزرگوں کا گزرنا دشوار ہو گیا خصوصاً فجر کے وقت عشا کے وقت بہت مشکل پیدا ہوتی ہے، کیا ہم زہر آلود کھانا ان کو دے سکتے ہیں یا نہیں اور کوئی حل نہیں دن بدن بڑھ رہے ہیں؟
جواب
اس میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں کہ بلا وجہ کسی بھی جانور کو مارنا شریعت میں منع ہے، لیکن جو صورتحال آپ نے بیان کی ہے، بزرگ تنگ ہیں، بچے تنگ ہیں، اور پھر یہ جانور جو ہے، یہ بچوں اور بزرگوں کو کاٹنے کو دوڑتا ہےاور یہ بات سو فیصد درست ہے، لہٰذا اس کو تلف کرنے کے لیے کوئی بھی ایسا طریقہ جس میں اس کو عذیت نہ ہو، اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




