نہایت غم اور افسوس کی بات کہ ممتاز عالم دین ،جماعت کے عظیم محسن، غریبوں اور محتاجوں کے مساعد و معاون فضیلۃ الشیخ عبدالرشید بن فضل بروز جمعرات 28 ستمبر 2023 بوقت صبح کویت میں انتقال کر گئے ۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
آپ کا تعلق شگر کے گاؤں خورید سے تھا، آپ سنہ 1981 میں محلہ مسلم پا خورید گلاب پور ضلع شگر بلتستان میں پیدا ہوئے ۔
آپ نے 1991 میں گورنمنٹ پرائمری سکول خورید گلاب پور شگر سے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا۔
دو سال کے بعد والدین نے آپ کو ناظرہ قرآن کیلئے جامعہ بلتستان الاسلامیہ میں داخل کرا دیا ۔
تقریباً ایک سال کے اندر ناظرہ قرآن مکمل کرکے جامعہ میں شعبہ درسی نظامی میں تعلیم کا آغاز کیا اور مرحلہ متوسطہ مکمل کرکے جب درجہ اول ثانوی میں پہنچے تو 1997 میں متوسطہ کی سند پر آپ کو المعہد دینی کویت میں داخلہ مل گیا۔
کویت میں تین سال متوسطہ میں اور چار سال ثانویہ میں زیر تعلیم رہے اس کے بعد امتیازی نمبرز کی بدولت سے کویت یونیورسٹی میں داخلہ ملا، جہاں آپ پانچ سال تک کلیۃ الشریعہ میں زیر تعلیم رہے اور 2009 میں سند فراغت لیکر پاکستان واپس آئے ۔
2010 میں چند کویتی دوستوں کی کوششوں سے کویت کا ویزا حاصل کیا اس طرح کویت کیلئے دائمی اقامہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
2010 ہی میں کویت کے وزارۃ التربیہ میں شعبہ تدریس کے لیے منتخب ہوئے اور 2010 سے 28ستمبر 2023 تک کویت میں تدریس کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔
آپ جمعیت اہلحدیث شگر بلتستان کے ایک دیانت دار اور مخلص کارکن تھے ، جامعہ اور جماعت سے نہایت لگاؤ اور بیحد محبت رکھتے، ادارہ وجماعت کی دینی ، دعوتی اور رفاہی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، صوم وصلاۃ کے پابند انسان تھے اور نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور دریا دل انسان تھے۔
مرحوم کو اچانک دل کا عارضہ لاحق ہوااور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ ،تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
احباب جمعیت اہلحدیث شگر بلتستان متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں اور تمام پسماندگان، ورثاء، رشتہ داران اور لواحقین خصوصاً ان کے والد گرامی حاجی فضل صاحب اور برادران
جناب عبد المجید فضلی
جناب عبد الصمد فضلی
جناب عبد السلام فضلی
جناب عبد الحمید فضلی
جناب عبد الباسط فضلی
اور ان کے فرزندان عزیزان
طارق رشید
طیب رشید
مناصالح رشید
سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور تہہ دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کی بشری لغزشوں کو درگذر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام ورثاء، پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے .
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْه وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَه وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِه،ِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ الْفِرْدَوْس الأعلى مع النبيين و الصديقين والشهداء والصالحين ، وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ و مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔ اللھم آمین یارب العالمین۔
شریک غم: اراکین جمعیت اہلحدیث شگر بلتستان