سوال (4393)
کیا “الطهور نصف الایمان” کے الفاظ حدیث میں ہیں؟
جواب
“الطهور شطر الایمان” کے الفاظ تو حدیث مبارکہ سے مل جاتے ہیں، ان الفاظ کا مفہوم یہی ہے، اب نصف ایمان سے کیا مراد ہے، اس پر ذرا غور کرنے کی ضرورت ہے، اس سے مراد طہارت ہے، یا عقیدے اور نفس کی طہارت بھی مراد ہے، اس کی پھر آگے تفصیلات ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ