سوال (4263)

کل ایک بندے کی عصر ، مغرب اور عشاء یہ تینوں نمازیں رہ گئی ہیں، وہ کہتا ہے سستی کی وجہ سے تو اب میں یہ نمازیں آج پڑھ سکتا ہوں یا نہیں اور اگر پڑھ سکتا ہوں تو کیا طریقہ ہے؟

جواب

اس کو توبہ کرنی چاہیے، ساتھ نماز کی قضاء دینی چاہیے، اگر ترتیب ملحوظ خاطر رہے تو اچھا ہے، ترتیب سے پڑھ لے، اس کے لیے انتظار نہ کرے کہ ظہر کے ساتھ ظہر، عصر کے ساتھ عصر، مغرب کے ساتھ مغرب پڑھوں گا، بلکہ کوئی بھی ایسا وقت ملے جو جائز ہے تو تینوں نمازوں کو ترتیب کے ساتھ ادا کرلے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم اس کا کوئی حوالہ مل سکتا ہے؟
جواب: عمومی ادلہ کو دیکھ لیں، ایک دو دن کی نمازوں کی قضاء کی بحث مل جائے گی، غزوہ احزاب میں جو نمازیں رہ گئی تھی، وہ بھی دیکھ لیں، ہمارے اسلاف نے قضاء عمری کا انکار کیا ہے، باقی ایک دو دن کی قضاء کی دلیل ملتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ