سوال (2147)

شیخ صاحب ہم مکہ جا رہے ہیں، کسی وجہ کے سبب ہم طائف سے احرام نہیں باندھ سکتے ہیں، تو ہمیں مکہ میں کتنے دن رہنا پڑے گا جو ہم مکہ سے احرام باندھ کر مسجد عائشہ سے عمرہ کرسکیں۔

جواب

یاد رہے کہ مکہ میں کتنے دن رہنے کی بحث نہیں ہے، عمرے کا احرام میقات سے باندھا جاتا ہے، میقات صحیح معنوں میں طائف بنتا ہے، جہاں واپسی میں آپ کو قرن منازل اور سیل کبیر آپ کو ملے گا، وہاں سے احرام باندھا جاتا ہے، نیت کی جائے گی، باقی مسجد عائشہ یعنی تنعیم اور جعرانہ کے عمرے میں اختلاف ہے، اس لیے اختلاف سے بچیں، لہذا طائف چلے جائیں وہ ہی شرعی میقات ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ