سوال (1701)
کیا آپ ، ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک امام کی تقلید کو ، شرک سمجھتے ہیں ؟؟ کیا ائمہ اربعہ کے مقلدین ، آپ کے نزدیک مشرک ہیں ؟؟ دو ٹوک واضح جواب دیں ۔
جواب
اگر حق کی مخالفت کرتے ہوئے قرآن و حدیث سے صحیح بات کو دیکھ سن کر بھی کسی امام کی تقلید کرے اور اسی کی بات کو حرف آخر سمجھے تو مشرک و کافر ہی ہے ، جس طرح زمانہ نبوی صل اللہ علیہ وسلم میں بھی لوگ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو ترک کر کے اپنے گمراہ وڈیروں کی تقلید کرتے تھے۔
علامہ محمد بن احمد ابو عبداللہ مصری مالکی رحمہ اللہ نے تقلید کو حرام کہا ہے ۔
ابن عبد البر اور حافظ ابن قیم رحمھما اللہ نے تقلید کو جہالت کہا ہے۔
اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے مقلد کو فاسد کہا ہے۔
شاہ ولی اللہ دہلوی حنفی نے مقلد کو ظالم کہا ہے ۔
واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ