سوال (1164)

ایک آدمی مسجد کا امام و خطیب ہے ، مسجد کے احاطے میں قاری صاحب کے لیے کمرہ بنا ہوا ہے ، اب قاری صاحب اعتکاف کرنا چاہتے ہیں تو کیا وہ اس کمرہ میں اعتکاف کر سکتا ہے یا مسجد کے اندر خیمہ لگائے گا اور اگر وہ اعتکاف مسجد میں ہی کرے گا تو کیا وہ ضرورت کے تحت اس کمرہ میں جا سکتا ہے مثلا سونے کے لیے ، روزہ کھولنے کے لیے یا مطالعہ وغیرہ کرنے کے لیے

جواب

یہ کمرہ مسجد نہیں ہے ۔ یہ معتکف مسجد میں ہی رکے۔ کمرے میں نہیں جاسکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ