سوال (5230)
یہ دو باتیں کہنا جائز ہے یا نہیں:
1۔ اللہ تعالیٰ نے جنت بنائی ہی صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے لیے ہے؟
2۔ وہ انسان بدبخت ہے جو قیامت کے روز اللہ کے عرش کا سایہ نہیں پاسکے گا؟
جواب
پہلی بات مبالغہ آرائی اور خلاف حقیقت ہے، یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ کسی شخصیت کا نام لے کر ذکر کیا جائے کہ اللہ تعالی نے دنیا بنائی ہی ان کے لیے ہے۔
دوسری بات کسی حد تک درست ہو سکتی ہے، کیونکہ عرش کا سایہ حاصل ہونا سعادت مندی ہے تو محروم رہنا بدبختی ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
عرش کا سایہ ایسی سعادت مندی تو نہیں کہ جس سے محرومی بدبختی ہی ہو، افضل مفضول میں ایسا تقابل بنتا نہیں، ممکن ہے ایک بندہ سعادت مند ہو لیکن وہ سعادت کے اس اعلی مرتبے کو بھی نہ پہنچتا ہو۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث رانا عبداللہ مرتضیٰ حفظہ اللہ