سوال (1476)
ایک خاتون کے خاوند وفات پاگئے ہیں ، اس خاتون نے سارا زیور اتار دیا ہے ، بس ناک میں ایک (کوکا ) نوز پن رہ گئی ہے جو کہ ایلفی سے پہنی تھی جو اب اتر نہیں رہی ہے ۔ اسے رہنے دیا جائے یا پھر عدت کے لیے کاٹ کر اتار دیا جائے ؟
جواب
جو چیز اتارنا مشکل ہو ، وہ چیز نہ اتاری جائے ، ایسی کوئی شرائط بھی نہیں ہیں ، اسپیشلی زینت اختیار کرنا منع ہے ، عمومی طور پہ لوگ اتار دیتے ہیں ، کیونکہ ظاہر سی بات ہے کہ یہ چیزیں زینت میں آتی ہیں ، لیکن جو ممکن تھا وہ اتار دیا ہے ، لہذا جو نہیں اتر رہی ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس نے قصداً و ارادتاً نہیں پہنی ہے ، وہ تو پہلے سے پہنی ہوئی تھی ، ان شاءاللہ کوئی سختی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ