سوال (2006)
ایک عورت نے شادی کی اور اس کا شوہر فوت ہوگیا ہے ، اب عدت گزرنے کے بعد اس عورت کا نکاح اس کے سسر سے کرایا جا سکتا ہے؟
جواب
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
“وَحَلَاۤئِلُ اَبۡنَآئِكُمُ الَّذِيۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِكُمۡۙ” [سورة النساء : 23]
«اور تمھارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری پشتوں سے ہیں»
لہذا سسر سے نکاح نہیں ہوسکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ