سوال (782)
کیا عورت پر جمعہ فرض ہے ؟
جواب
عورت پر جمعہ فرض نہیں ہے ۔
سیدنا طارق بن شھاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ إِلَّا أَرْبَعَةً: عَبْدٌ مَمْلُوكٌ، أَوِ امْرَأَةٌ، أَوْ صَبِيٌّ، أَوْ مَرِيضٌ” [سنن ابي داؤد : 1067]
«جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار لوگوں: غلام، عورت، نابالغ بچہ، اور بیمار کے»
یہ روایت کو صحیح ہے ، طارق بن شھاب رضی اللہ عنہ صحابی ہیں ، آپ کی روایت مراسیل الصحابہ میں سے ہیں ، راجح قول کے مطابق مراسیل الصحابہ مقبول ہیں ۔
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ