سوال          6913

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! عورتیں مسجد میں اعتکاف کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کو ان کے خاوند یا گھر کے سرپرست اجازت نہیں دیتے تو کیا وہ اعتکاف بغیر اجازت کے کر سکتی ہیں؟ جواب دلائل کے ساتھ تفصیل سے دیں۔

جواب

اعتکاف فرض نہیں۔ اگر خاوند اجازت نہیں دیتا تو اس عورت کو اعتکاف نہیں کرنا چاہیے۔ خاوند کی اطاعت کو ترجیح دینی چاہیے۔ اہل خانہ کے حقوق کی ادائیگی اولی ہے۔ البتہ کسی فرض سے منع کرنے پر اطاعت نہیں کی جائے گی۔

فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عورت کا اعتکاف صرف مسجد میں ہے۔
البقرہ#187

اَنۡـتُمۡ عٰكِفُوۡنَ فِى الۡمَسٰجِدِؕ

تم مسجدوں میں اعتکاف کرنے والے ہو
اس میں خاص مسجد کے الفاظ ذکر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اعتکاف ہوتا ہی مسجد میں ہے۔ (فتح الباری)
ازواج مطہرات نے بھی مسجد ہی میں اعتکاف کے خیمہ لگائے۔
(بخاری#2034)
عورت کے گھر میں اعتکاف بیٹھنے کے جواز پر کوئی دلیل نہیں۔
اگر خاوند مسجد میں اعتکاف بیٹھنے سے منع کرتا ہے تو عورت اگر اچھے انداز میں قائل کرلے تو ٹھیک ورنہ خاوند کی اطاعت چونکہ لازم ہے اس لیے عورت اعتکاف جوکہ نفلی عبادت ہے خاوند کی اجازت کے بغیر نہ کرے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ