سوال (4702)

کیا اگلے تین دن منی میں کنکریاں مارنے کے لیے جاتے تو کیا وہاں رات قیام ضروری ہے، یا دن کے وقت کنکریاں مار کے واپس آ سکتے ہیں؟

جواب:

گیارہ، بارہ اور تیرہ کی رات منی میں گزارنی ہے، باقی آپ تیرہ کی رات گزارنے میں آزاد ہیں، اگر آپ نہیں گزارنا چاہتے تو مغرب سے پہلے وہاں سے نکل آئیں، دن میں جمرات کو کنکریاں مار کر جہاں چاہیں، آپ جا سکتے ہیں، یاد رکھیں بھلے رات کو دیر سے پہنچے، لیکن منی میں رات گزارنا لازمی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ