سوال (4658)

کیا بارہ سنگ ہرن کی قربانی جائز ہے، کیا یہ بھی چھترے کی قسم میں سے ہے؟

جواب

وہ جنگلی جانور ہے جیسا کہ نیل گائے زیبرا وغیرہ، پالتو نہیں ہے، اس لیے انکی قربانی جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

ایسا کسی نے بھی آج تک نہیں کہا ہے، یہ غیر ضروری بات ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: وہ بکرے اور چھترے کی نسل میں سے ہے، حلال جانور ہے۔
جواب: حلال جانور کی بات نہیں ہو رہی، حلال جانور تو ہرن اور لگڑ بھگا بھی ہے، قربانی کی بات ہو رہی ہے، ہر حلال جانور کی قربانی نہیں ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ