سوال (1719)

کیا حصہ والی قربانی تمام گھر والوں کی طرف سے کفایت کرے گی یا وہ اس بندے کی ذاتی قربانی شمار ہوگی؟

جواب

مستقل الگ قربانی بکرے کی صورت میں یا بڑے جانور میں حصہ ہو ، اصل تو سربراہ کی طرف سے قربانی ہوتی ہے ، تاہم اس کے زیر کفالت سب لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

ایک بکری پورے گھر کو کفایت کرتی ہے ، کیونکہ وہ ایک حصہ ہوتا ہے ، اگر کوئی بڑے جانور میں حصہ لیتا ہے تو ان شاءاللہ وہ بھی اس کے قائم مقام ہے ، ان شاءاللہ کفایت کرے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ