سوال (1471)

اگر کسی جگہ پر بیت اللہ کی تصویر لگی ہو تو اس کو دیکھنے سے کیا وہ فوائد حاصل ہوں گے جو بیت اللہ کو براہ راست دیکھنے سے حاصل ہوتے ہیں ؟

جواب

یہاں جو سوال فوائد کے بارے میں ہوا ہے ، واللہ اعلم فوائد سے کیا مراد ہے ، شاید وہ جو معروف بات ہے کہ بیت اللہ کو دیکھ کر دعا مانگیں کیونکہ اس وقت دعا قبول ہوتی ہے یا بعض سلف صالحین بیت اللہ کو دیکھ کر دعا کرتے تھے ، میں سمجھتا ہوں کہ شاید اس چیز کو فوائد سے تعبیر کیا گیا ہے ، اگر یہ بات سنداً ثابت ہے تو اس سے مراد اصل بیت اللہ ہے ، باقی اگر بیت اللہ کی تصویر سامنے ہے ، آپ اس کی تعظیم و تکریم کریں ، لیکن اس کو فوائد یا دعا سے جوڑ دینا یہ بات صحیح نہیں ہے ، کیونکہ اگر ایسا ہوا تو بیت اللہ کی زیارتیں ختم ہو جائیں گی ۔ پھر ادھر ہی بیت اللہ کی زیارتیں کرلو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ