سوال (2136)
میں نے اپنے دوست سے کچھ پیسوں کا بطور ادھار تقاضا کیا تو اس نے پوچھا کہ مجھے کس لئے چاہیے، میں نے کہا کہ راشن وغیرہ لینا ہے اور پیٹرول ڈلوانا ہے تو اس نے کہا کہ تم میرا کریڈٹ کارڈ لے جاؤ وہ استعمال کرلو، کیا میرے لیے اس کریڈٹ کارڈ کو استعمال کرنا یہ جانتے ہوئے کہ کریڈٹ کارڈ کا استعمال شرعاً صحیح نہیں ٹھیک ہے؟ کیونکہ مجھے تو بطور ادھار پیسے لینے ہیں اور واپس بھی اتنے ہی کرنے ہیں جتنے لوں گا اس سے زیادہ نہیں اور واپس بھی اپنی حلال کی کمائی سے ہی کرنے ہیں۔
جواب
آپ کے لیے بطور ادھار کے اس کارڈ سے رقم استعمال کرنا جائز ہے، کیونکہ آپ کسی سے بطور قرض بغیر سودکے پیسے لے رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ