سوال (4735)
کیا بے نمازی کا ذبیحہ حلال ہے؟
جواب
بعض علماء کا فتویٰ ہیں کہ بد عقیدہ اور بے نمازی کا ذبیحہ صحیح نہیں ہے، وہ حرام کے زمرے میں آئے گا، لیکن واللہ اعلم ہمیں نہیں معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کیا دلائل ہیں، یہ باقاعدہ ایک عمل ہے کہ ذبیحہ کرنے والے کے لیے موحد اور نمازی ہونا ضروری ہے، اگر کسی نے یہ بات بیان کی ہے تو اس کے ذمے ہے کہ دلیل بیان کرے، بعض اوقات بد عقیدہ اور بے نمازی کو اس کے عمل کا فائدہ نہیں ہوتا، لیکن اس کے عمل سے کوئی غیر فائدہ اٹھاتا ہے، گردو نواح کئی بد عقیدہ اور بے نمازی لوگ ہیں، بد عقیدگی تو بڑا گناہ ہے، اس کو اس کے اعمال کا تو فائدہ ہو یا نہ ہو، لیکن وہ تو کلمہ گوہ ہے، اگر وہ مغرب کے وقت اذان دے تو اس کی اذان پر روزہ کھولیں گے یا نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




