سوال (6498)
جب والد کمزوری کی حالت میں ہو تو کیا بیٹا اپنے والد کے زیر ناف بالوں کی صفائی کرسکتا ہے۔
جواب
بیوی صفائی وغیرہ کا خیال کرے، بیٹے سے بہتر، خادم مرد وغیرہ کا ارینج ہو جائے، وہ حتیٰ المقدور نظر ڈالنے سے گریز کرتے ہوئے صفائی وغیرہ کا کام سر انجام دے اور دستانے کا بھی اہتمام کرے۔
فضیلۃ الباحث علی حفظہ اللہ
جہاں تک بیٹے کا تعلق ہے، براہ راست نظر ڈالنے ہاتھ لگانے سے گریز کرےدستانے وغیرہ استعمال کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




