سوال (1959)

میری عمر 36 سال ہے، میرا وزن بھی 84 کلو گرام ہے، چھ بچے ہیں، میں فرض نماز بیٹھ کر پڑھتی ہوں، کھڑے ہو کر پڑھنے سے مجھے چکر آتے ہیں، ٹانگوں میں درد بھی رہتا ہے، کیا میری نماز ہو جاتی ہے؟

جواب

کوشش تو کریں کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھیں، اگر نہ پڑھی جا سکتی ہو، جیسا کہ سوال میں ذکر کیا گیا ہے تو بیٹھ کر نماز پڑھنے سے پورا ثواب ملے گا۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ

آپ کا مسئلہ طبعی ہے، 36 سال کی عمر میں 84 کلو وزن یہ اپنے آپ پر بہت بڑا ظلم ہے، آپ صحت کی طرف توجہ دیں، اپنی خوراک کو ٹھیک کریں، اس عمر میں آپ کا وزن 55 سے 60 ہونا چاہیے، باقی نماز کا ہونا یا ہونا یہ اللہ تعالیٰ کا مسئلہ ہے، آپ اپنی خوراک کو ٹھیک کریں، اس عمر میں آپ کا یہ وزن ہے، آنے والے وقت میں کیا ہوگا۔ اس لیے خوراک کو مینج کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ