سوال (1394)

والد کی وفات کے بعد بڑا بیٹا گھر کا سربراہ ہے ، کیا وہ اپنی بہنوں کی شادیوں پر بہنوں کا جو حصہ وراثت سے بنتا اس میں سے خرچ کر سکتا ہے یا بہنوں کی شادی بھائی اپنی کمائی سے کروائے؟

جواب

اخلاقی طور پر اگر وہ تعاون کرتا ہے تو ٹھیک ہے ، باقی شرعی طور پہ جس کو جو حصہ ملا ہے ، اس حصے سے اس کی شادی کی جائے گی ، اور ایسا ہوتا ہے ، کچھ والد صاحب کی موجودگی میں شادی شدہ ہوجاتے ہیں ، کچھ رہ جاتے ہیں اور وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شادی کا خرچہ الگ سے دیا جائے اور ترکہ الگ سے دیا جائے تو یہ ناجائز ہوتا ہے ، اگر شادی والد صاحب کی زندگی میں ہوگئی تھی تو وہ الگ بات ہے ، اب یہ ہے کہ جو ترکہ ملا ہے ، اسی سے شادی ہوگی ، اخلاقی طور پربھائی تعاون کریں ، اورتعاون کرنا بھی چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ