سوال (1444)

ایک بندہ ایپ بنوانا چاہتا ہے ، جس میں وہ بائبل کو اپلوڈ کرے گا اور لوگ اس کی آڈیوز کو پلے کر سکیں گے ۔ کیا ایسی ایپ بنانا ہمارے لیے جائز ہے ؟

جواب

ایسی ایپ بنانے میں قطعا دلچسپی نہیں لینی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ۔

“وَتَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى‌ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌” [سورة المائدة : 02]

«اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو»

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ