سوال (3476)
چاروں خلفاء رفع الیدین کرتے تھے۔ اس بارے میں روایت اور عمل دونوں درکار ہیں؟
جواب
میرے خیال سے “جزء رفع الیدین” امام بخاری کی کتاب، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب “نور العینین” اور شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی بھی کتاب ہے، یہ کتابیں دیکھ لیں، امام بخاری رحمہ اللہ نے جزء رفع الیدین میں حسن بصری سے قول نقل کیا ہے کہ صحابہ کرام میں سے کسی سے بھی ترک رفع الیدین ثابت نہیں ہے۔ مزید یہ کتابیں دیکھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ