سوال (2258)

ایک شخص آنلائن پروجیکٹ بناتا ہے، اس کے پاس ایک عیسائی اپنا پراجیکٹ لے کر آیا ہے کہ وہ اسے ایک پلیٹ فارم بنا دے، جس میں عیسائی لوگوں کی تدفین کے حوالے سے معلومات ہوں گی تو کیا ایسا پروجیکٹ بنا کر دیا جا سکتا ہے ؟

جواب

ہمارے ایک دوست بھی اسی طرح کا کام کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے انہیں اس سے ملتا جلتا پراجیکٹ آفر ہوا تھا، خلاصہ یہ ہے کہ اس طرح کی ویب سائیٹس عموما اپنے مذہب کی ترویج و اشاعت اور دعوت کی غرض سے بنائی جاتی ہیں، اس لیے اس سے بچنا بہتر ہے۔

فضیلۃ الباحث ثناء الرحمن حفظہ اللہ