سوال (4509)

سکول و کالج یا حفظ قرآن کی کلاس جاری ہو اور اذان شروع ہو جائے تو کیا کلاس روک کر خاموشی اختیار کرنی چاہیے یا بچوں کو اذان کے جواب کی ترغیب دے دی کہ بعد میں جواب ضرور دیں اور کلاس جاری رکھی جائے؟

جواب

اذان کے جواب کی تعلیم اور تربیت دینی چاہیے، کلاس روک لینا بہتر ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

اذان اور اذان کا جواب دونوں سنت اور استحباب کے درجے میں ہیں، فرضیت کے درجے میں نہیں ہے، لہذا اگر کوئی اپنی طرف سے کلاس روک لیتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، جواب دے کر ثواب کمانا چاہتا ہے تو وہ بھلے کر لے، لیکن یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے، سیدنا امیر عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں صراحتاً یہ بات کتب احادیث اور فتویٰ میں ذکر ہے کہ آپ منبر پر بیٹھے ہوتے تھے، مؤذن اذان دے رہا ہوتا تھا، لوگ باتوں میں لگے ہوتے تھے، اذان ختم ہو جاتی تھی تو لوگ متوجہ ہو جاتے تھے، پھر بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ