سوال (5272)
کیا دوسری طلاق دینے کے لیے رجوع شرط ہے؟
جواب
شرط تو نہیں ہے، امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور ان کے مناھج سے اتفاق کرنے والے جو موجودہ دور کے علماء ہیں، وہ کہتے ہیں کہ دوسری طلاق کے لیے رجوع شرط ہے، ورنہ دوسری طلاق نہیں ہوگی، البتہ ہم نے جو آج تک پڑھا ہے، اس میں یہ ہے کہ اگر ایک مجلس ہو جائے، تو دوسری طلاق دینے سے واقع ہو جاتی ہے، مجلس سے مراد ایک حیض ہے، علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ کا “تنویر الآفاق فی مسئلة الطلاق” کا ایک دفعہ مطالعہ کرنا چاہیے، شیخ صلاح الدین یوسف کی کتاب، ابن قیم کی اغاثۃ اللھفان، شیخ کفایت اللہ سنابلی کی احکام طلاق کا مطالعہ کریں، اس طرح ڈاکٹر ابو جابر دامانوی کی دو کتابیں ہیں، ان کا مطالعہ کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ