سوال (1555)

کیا دوران اذان ہاتھ کانوں پہ رکھیں یا ہاتھ چھوڑ دیں ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

یاد رکھیں کہ کان میں انگلی ڈالنا یا انگلی رکھنا یہ استحبابی امر ہے ، اس وقت اسپیکر وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے ضرورت بھی تھی ، کیونکہ کان پر ہاتھ رکھ کر اذان دینے سے آواز بڑھتی ہے ۔ یہ استحبابی عمل ہے ، اس کا اہتمام کرنا چاہیے ، اگر کوئی نہیں کرتا ہے تو اذان پھر بھی ہو جائے گی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ