سوال (4608)
مشائخ کرام ایک سوال کی وضاحت مطلوب ہے! سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی ڈرامے، انڈین ڈرامے اور ترکش ڈرامے یا پھر کوئی بھی ڈرامہ دیکھنا جائز ہے؟ کیونکہ کہا یہ جاتا ہے کہ وہ کہانی ہی ہوتی ہے اس سے بہت سے اسباق ملتے ہیں۔ قرآن وحدیث سے وضاحت فرما دے۔
جواب
جس کا نام ہی ڈرامہ ہے، یعنی جھوٹ اس میں آپ کو کیا سبق ملے گا، ہاں بیوی سے جھگڑا کرنے کا، بزرگوں کی بدتمیزی کا، بے حسی کا اور اللہ کے دین کے انکار کا سبق ملے گا، ہمارے معاشرے کا ان ڈرامہ، ناول اور فلموں نے تباہی کردی ہے، جو ان میں بے پردگی اور بے ہودگی ہے، اس کا کیا کہنا ہے، اس کو تو ایک طرف رکھ دیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ