سوال (1166)
کیا دعا کرنے کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنا ثابت ہے ؟ آج کل سوشل میڈیا پر ویڈیو چل رہی ہے ، جس میں دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنے کو بدعت سے تعبیر کرتے ہیں ؟
جواب
ایسی ویڈیوز بنانے والے علم اور فقہ اسلامی سے کورے عالم ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
بدعت تشدد اور غیر ضروری فتویٰ ہے ، جس وقت مسئلہ ہوتا تھا ، علماء اس کا انکار کرتے چلے آ رہے ہیں ، البتہ بعض علماء آج بھی اس پر ڈٹے ہوئے ہیں ، فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے مقالات میں اس پر اچھی بحث کی ہے ، ایسے لوگوں کا تعاقب کیا ہے ، جو اس کا انکار کرتے ہیں ، اس بات کا اثبات کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنھما اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے یہ عمل ثابت ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ