سوال (2278)

ایسی کوئی حدیث ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہو کہ قرب قیامت اشیاء خوردو نوش و دیگر ضروریات ختم ہو جائیں گی اور لوگ کلمہ پڑھ پڑھ کے گزارا کریں گے؟

جواب

دجال کی آمد سے قبل زمین اپنی پیداوار روک دے گی، آسمان سے بارش رک جائے گی، لوگوں کو بے چینی اور بے قراری ہوگی، تو دجال روٹی وغیرہ ایسی چیزیں لائے گا، جن چیزوں کی لوگوں کو ضرورت ہوگی، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ہے کہ اس وقت گزرا کیسے ہوگا؟ اس طرح یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ایک دن اتنا لمبا ہوگا جیسے دجال کا پہلا دن ایک سال کے برابر ہوگا تو نمازیں کیسے پڑھیں گے، اس کے ساتھ یہ بھی پوچھا کہ گزرا کیسے ہوگا تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو چیز فرشتوں کو کفایت کرتی ہے، وہ چیز تمہارے لیے کافی ہو جائے گی۔ یعنی تسبیح اور ذکر وغیرہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ