سوال (1428)

ایک بندہ ہفتہ میں ایک دن کے لیے دوسرے شہر میں نوکری کے لیے جاتا ہےاتوار رات کو پہنچتے ہیں اور سوموار کی رات کو واپس چلے جاتے ہیں ، کیا اس دوران وہ نماز قصر پڑھ سکتے ہیں یا پوری پڑھنی ضروری ہے ؟

جواب

جی ہاں ! اگر مسافت اتنی ہے کہ سفر قرار پاتی ہے تو قصر کرلے کوئی حرج نہیں ہے ، مسافر کے لیے قصر کرنا اولی ہے ، اگرچہ وہ عزیمت نہیں ہے بلکہ رخصت ہے ، لیکن رخصت پر عمل کرنا اولی ہے ، لہذا اس پر ان کو عمل کرنا چاہیے ، وہ سفر کر سکتے ہیں ۔سوال کے انداز سے مسافر ہی لگ رہے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ