سوال (4561)
ایک شخص کو احرام سنبھالنا بہت مشکل لگ رہا ہے، اس کا سوال ھے کہ کیا احرام کو سلائی لگا کر اس میں ناڑا ڈالنے کیلے نیفہ بنایا جا سکتا ہے؟
جواب
یہ بات یاد رکھیں کہ گنجائشیں مل جاتی ہیں، اس لیے میرا خیال ہے کہ میجک لگاوا لیں، وہ صحیح رہے گا، ایسے احرام آ بھی رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ایک تو احرام باندھنے کا طریقہ ہم کو آنا چاہیے، احرام باندھنے کے دوران بیلٹ دو قسم کا ہوتا ہے، وہ نہیں، ایک بکل والا ہوتا ہے، جس میں لوہے کا بکل استعمال ہوتا ہے، اگر احرام صحیح طریقے سے باندھا جائے، اور وہ بیلٹ استعمال کی جائے، تو سالہا سال کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اگر آپ کا احرام کا کپڑا کسی کے پاؤں تلے آجائے، تب بھی وہ کھل نہیں سکتا، آپ جو فرما رہے ہیں، اس میں امکانات ہیں، لیکن اس میں کوئی بھی امکان نہیں ہے، بیلٹ چھپ بھی جاتی ہے، اس میں آپ کے پاسپورٹ وغیرہ بھی آ جاتے ہیں۔ اس طرح وہ بھی محفوظ ہو جاتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ