سوال (4666)
کیا عید کی نماز فرض ہے؟
جواب
ہمارے نزدیک عید کی نماز سنت ہے، بعض اہل علم نے کتب احادیث میں باب بھی اس طرح کے قائم کیے ہیں کہ عید کی سنت یا عید کی سنتیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم سب سے پہلے نماز پڑھیں گے، پھر قربانی کریں گے، اور جس نے ایسا کیا ہے، اس نے ہماری سنت کو پالیا ہے۔ روایت کا مفہوم اس طرح ہے، تو سنت کے درجے میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: جمعہ کی رخصت کی وجہ سے جو فرض کہتے ہیں۔
جواب: یاد رکھیں کہ جمعے کی رخصت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جمعہ ہوگا ہی نہیں، یا آپ نے ظہر کی نماز ہی نہیں پڑھنی، وہاں جامع مسجد ایک ہی ہوتی تھی، لوگ دور دراز سے آتے تھے، جب عیدگاہ میں لوگ آگئے تھے، تو دوبارہ مشکل تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی تھی کہ ہم جمع پڑھیں گے، جو چاہے آجائے، یہ بات ہے، لیکن جمعہ ہوگا ، قرب و جوار والے آئیں گے، جو نہیں آئیں گے، وہ اپنی جگہ پر ظہر پڑھیں گے، نیز ہمارے دانست میں چار قول ہیں، (1) فرض عین (2) فرض کفایہ (3) سنت مؤکدہ (4) دو نفل، چار قول ہیں۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ