سوال (4541)

ایک بندے کے پاس ایک بکرا ہے، جس کے بارے میں اس نے نیت کی تھی کہ اسی کی قربانی کروں گا۔ بعد میں کسی ضرورت کے تحت اس بکرے کی جگہ کوئی اور جانور قربان کیا جا سکتا ہے یا اسی بکرے کو ہی ذبح کیا جائے گا جس کی اس نے نیت کی تھی۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

قربانی سنت اور تاکیدی سنت کے درجے میں ہے، انسان عید قربان آنے سے پہلے اپنی نیت کو تبدیل کر سکتا ہے، یعنی مہنگا اور سستا کر سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ