سوال (1148)

ہمارے پاس اہل حدیث مسجد ہے ، نمازی تین سے چار اہل حدیث ہیں ، باقی غیر اہل حدیث ہیں عیدین پر وہ باہر نماز کھلے میدان میں نہیں پڑھتے ہیں ، اگر زور دیتے ہیں وہ نماز بھی چھوڑ جاتے ہیں ایسی صورت میں عیدین مسجد میں پڑھ سکتے ہیں ؟ نیز عورتوں کا گھر میں نماز عید پڑھنا کیسا عمل ہے ؟

جواب

میرے خیال میں علماء احناف بھی باہر عید گاہوں میں نکلتے ہیں ، اگرچہ کم نکلتے ہیں ، حکمت کے ساتھ آپ ان کو قائل کریں ، زیادہ بہتر ہے ، آپ بھی دو تین ان کو لے کر مسجد میں پڑھ لیں ، پھر ان کو بولیں کہ اس بار ہماری باری ہے انکو لے کر کھلے میدان میں پڑھ لیں ، کفر اور اسلام کی بحث نہیں ہے اور “لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ” کی بحث تو نہیں ہو سکتا ہے ، باقی مقامی علماء سے رائے لے لیں ، میری رائے تو یہ کہ حکمتا مسجد میں ایک آدھ دفعہ پڑھ لیں ، پھر آپ ان سے اپنی بات منوا لیں ، باقی رہا عورتوں کا معاملہ تو مرد ہی آمادہ نہیں ہیں تو عورتیں کیسے جائیں گی ، گھر میں ادا کر لیں تو دو رکعت پڑھ لیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ