سوال (1722)

اگر کسی بندے کا ایک سجدہ رہ جائے تو کیا اس کی وہ رکعت شمار نہیں ہوگی یا اگر امام صاحب ایک سجدہ کرنا بھول جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

اگر نماز میں شک گزرے تو سجدہ کرے اور یقین کو بنیاد بنائے ، چنانچہ اگر اسے شک ہو کہ اس نے ایک سجدہ کیا ہے یا دو ؟ تو وہ دوسرا سجدہ کرے چاہے یہ شک پہلی ، دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں واقع ہو ، اور پھر سلام سے پہلے سجدہ سہو کر لے ، اور اگر سلام کے بعد بھی سجدہ سہو کرے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، لیکن سلام سے پہلے افضل ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ