سوال (1704)

واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر جو ایموجیز (😁😀😭😥) ہوتے ہیں ، کیا ان کا استعمال جائز ہے ؟

جواب

جب تک ان ایموجیز (علامات) بنانے اور مقرر کرنے والوں کے اصل مقصد کاعلم نہ ہو۔ تب تک کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے ، کبار اور سنجیدہ اہل علم تو ان کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سائل :
شیخ مکرم مقصد سے ہٹ کر کیا یہ تصویر کے زمرے میں نہیں آئیں گے ؟
جواب :
بالکل تصاویر میں شامل ہیں کیونکہ اُس تصویر کی حرمت ہے ، جو سر کے ساتھ ہو جیسا کہ مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح سند کے ساتھ ہے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ کا موقف کہ سر الگ کرنے سے تصویر کا حکم ختم ہو جاتا ہے اور اس کے خلاف کوئی اثر نہیں ملتا ، جبکہ ایموجیز تو مکمل سر ہی ہوتا ہے اس لیے تصاویر والا ہی حکم ایموجیز کا ہے ۔

فضیلۃ الباحث حنظلہ ربانی حفظہ اللہ