سوال (1949)
ایک بچی جو کہ 15 سال کی ہے اور تھیلسیمیا کی مریضہ ہے، او نیگیٹو خون کی اسے اکثر ضرورت رہتی ہے، جس کا ملنا عموماً کافی مشکل ہوتا ہے۔ ایسے میں اس کے قریب کچھ لوگ عیسائی موجود ہیں اور ان کا خون بھی او نیگیٹو ہے اور وہ خون دینے کے لیے تیار بھی ہیں۔
سائل پوچھنا چاہتا ہے کہ کیا ان سے خون لیا جا سکتا ہے؟
جواب
جی ہاں، لیا جا سکتا ہے، اس میں کوئی چیز مانع نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
ان شاءاللہ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی بحث نہیں ہے، خون یا جسم کے پارٹس یہ ضرورت کی چیزیں ہیں، یہ چیزیں لی بھی جا سکتی ہیں، دی بھی جا سکتی ہیں ۔ بس بیماری کا معاملہ نہ ہو، جیسا کہ شوگر کے مریض سے ڈاکٹرز خون نہیں لیتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی وہ عیسائی مسلمان لڑکی کو خون دے سکتے ہیں۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ