سوال (1451)
ایک شخص کسی کی زمین کی رکھوالی ،دیکھ بھال کرتا ہے ، جس کے عوض اس فصل کا تیسرا حصہ 26 من ملا ہے ، کیا اس پر عشر ہوگا اور کتنا ہوگا ؟
جواب
عشر زمین کے کاشتکار ،فصل کے مالک پر ہے، یہ تو فصل کی دیکھ بھال کرنے کی مزدوری لے رہا ہے، اس لیے اس پر عشر نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ