سوال (1593)
480 من گندم سے کتنا عشر نکلے گا اور جو خرچہ لیبر اور مشینری کا آیا ہے کیا وہ خرچہ نکال کر عشر دیں گے یا مجموعی طور پر عشر نکالیں گے ؟
جواب
زمین سے کل فصل جو حاصل ہوئی ہے ، اس پر عشر ہے ، کسی قسم کے اخراجات منہا نہیں کیے جائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ