سوال (3502)
کیا جو شخص گونگا بہرہ ہے، اس کا بھی حساب کتاب ہوگا؟
جواب
جو شخص گونگا یا بہرہ ہے، وہ مکلف ہے، کیونکہ وہ شعور رکھتا ہے، کیونکہ وہ دنیاوی امور سب سے احسن سر انجام دے رہا ہے۔
قرآن مجید نے بھی تین الفاظ “السمع” ، “البصر” اور “فؤاد” استعمال کیے ہیں، قوت سماعت، قوت بصارت اور دل کو قرآن نے بیان کیا ہے، اس شخص کی قوت سماعت تو نہیں ہے، قوت بصارت تو کام کر رہی ہے، تو ایسے شخص کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں کہ ایسا شخص اگر نظر کی حفاظت نہیں کرتا ہے، تو اس کا حساب نہیں ہوگا، یقیناً ہوگا، لیکن اس حد تک جس حد تک اس کو شعور ہے، فی زمانہ ایسے لوگوں کے لیے مستقل ادارے قائم ہیں، وہاں پر ایسے لوگوں کی تعلیم کا بندوبست کیا جاتا ہے، اس طریقے کو بروئے کار لا کر ایسے لوگ کافی دینی احکامات سیکھ لیتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ