سوال (4200)

اہل حدیث ایک فرقہ ہے اور یہی سب سے بڑا اعتراض اور اختلاف ہے۔ اسلام کسی بھی قسم کے فرقوں اور مسلک کی مکمل نفی کرتا ہے۔ یہ فرقے مسلمانوں پر جبراً مسلط کئے گئے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم قیامت کے دِن ان فرقوں، مسالک کے بنانے والوں اور ان کی پیروی کرنے والوں کا کیا حال ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تمام فرقوں اور مسالک سے محفوظ فرمائے اور ایک اچھا مسلمان بنائے جس نے صرف اور صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑا ہو۔ باقی دلوں کے بھید اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، ہمیں ہر حال میں قرآن مجید کو سمجھ آنے والی زبان میں پڑھنا چاہیے تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ اصل اسلام کیا ہے، کیونکہ قرآن مجید کے سمجھے بغیر ہم صرف فرقہ واریت ہی میں الجھے رہیں گے۔

جواب

فرقہ بمعنی گروہ تو ہے تفرقہ والی بات نہیں ہے، کیونکہ یہ اصل سے جڑے ہوئے ہیں جو اصل سے ہٹے گا وہ گمراہ ہوگا، نام تو کوئی بھی ہوسکتا ہے، صحابہ میں مختلف نام تھے،
اسی وجہ سے اس گروہ کا بانی بھی کوئی نہیں کہ یہ کس نے بنایا، تاریخ بیان کرسکتے ہیں مگر پہلا جس نے فرقہ اہل حدیث بنایا وہ کوئی نہیں ہے، 73 فرقوں والی روایت کے مطابق بھی ایک فرقہ صحیح ہوگا، نام کوئی بھی ہو اصل سے جڑا ہوا ہو۔ ما انا علیہ واصحابی

فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ