سوال (1028)
ایک شخص کاروبار کر رہا ہے کچھ مشینری اس کی چل رہی ہے اور کچھ نئی منگوائی ہے ، جو نئی منگوائی ہے ابھی اس کو چالو نہیں کیا۔ کیا اس نئی مشینری پر بھی زکوة ہوگی؟
جواب
کاروبار کے لیے بطور آلات کے جو بھی مشینری استعمال ہوتی ہے وہ نئی ہو یا پرانی، سال گزرا ہو نہ گزرا ہو، اس پہ زکوۃ نہیں ہوتی ہے ۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
جو آلات وغیرہ ہیں یا نقل و حرکت کے لئے گاڑیاں وغیرہ ہیں۔ اس پر زکاۃ نہیں جب تک کہ ان کی بیع و شراء مقصود نہ ہو ، فقط فیکٹری میں تجارتی مصنوعات وغیرہ کے لئے استعمال میں ہوں ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ