سوال (1481)
کیا ایسی کوئی صحیح روایت ہے کہ جس میں آیا ہو کہ ہر نبی کو نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی ہے ؟
جواب
یہ بات مشہور ہے کہ چالیس سال میں نبوت ملتی ہے ، لیکن یہ حرف آخر اور حتمی بات نہیں ہے ، اور یہ عمومی قاعدہ نہیں ہے کہ ایسا ہی ہونا چاہیے ، لیکن مشہور اس طرح ہے ۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے جو بیان کرتے ہیں ، اس میں بھی چالیس سال کا تذکرہ ہے ۔
“حَتّٰٓى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَغَ اَرۡبَعِيۡنَ سَنَة”.[سورة الاحقاف : 15]
اس آیت سے بھی عمر کے اس مرحلے کو اخذ کیا ہے ، لیکن سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو نبوت پہلے ہی مل گئی تھی ، کیونکہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو 33 سال میں اٹھایا گیا ہے ، اس سے پہلے بھی سیدنا عیسی علیہ السلام نبی تھے ، سیدنا یحییٰ علیہ السلام کے بارے میں بھی غالباً یہ بات ہے کہ نبوت چالیس سال سے پہلے ملی تھی ، لیکن یہ بات حتمی نہیں ہے ، بلکہ عمومی طور پر ایسا ہوا ہے ، اس کو حتمی کہنا بے وزن اور غیر علمی بات ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ