سوال (4747)

ابلیس جنات میں سے تھا ان کا تذکرہ قرآن و حدیث میں موجود ہے؟

جواب

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

“وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤئِكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَ كَانَ مِنَ الۡجِنِّ فَفَسَقَ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّه” [الكهف: 50]

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو انھوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس، وہ جنوں میں سے تھا، سو اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی۔
ابلیس جنات میں سے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو سجدے کا حکم دیا تھا تو شیطان کو الگ حکم دیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

ابلیس جنات میں سے تھا، یہ بات ثابت ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

“وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤئِكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَ كَانَ مِنَ الۡجِنِّ فَفَسَقَ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّه” [الكهف: 50]

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو انھوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس، وہ جنوں میں سے تھا، سو اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضلیۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ