سوال (6523)
کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو امام اعظم کہنا درست ہے؟
جواب
صدیق اکبر اور فاروق اعظم میں اکبر اور فاروق دونوں لفظ حدیث سے لیے ہوئے نہیں ہیں، اس طرح امام اعظم بھی ہیں، وہ بھی حدیث ماخوذ نہیں ہے، بس اس بنیاد پر ہمارے ہاں سختی ہو جاتی ہے، لیکن اس میں وزن نہیں ہے، دونوں طرف دیکھا جائے تو، امام ابو حنیفہ اس اعتبار سے امام اعظم ہو سکتے ہیں کہ وہ عمر میں بڑے تھے، یا جیسا کہ لوگ کہتے ہیں کہ فقاہت میں بڑے تھے، ہم جو کہتے ہیں کہ امام اعظم سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے، اگر کوئی یہ فرق ملحوظ رکھتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے امام ہیں، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ایک فقہ کے امام ہیں تو ٹھیک ہے۔
ایک خاص پیرائے میں انکار صحیح ہے، کرنا بھی چاہیے، لیکن کچھ تجاوز نہیں ہونا چاہیے، بڑی حکمت کے ساتھ یہ معاملہ حل ہو، کوئی ایسی بات جو غیر ضروری ہو نہ قبول کرنی چاہیے، نہ کسی کے ذمے لگانا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




